قصور کی زینب کا قاتل تاحال مفرور، تاہم پنجاب پولیس اوکاڑہ میں معصوم 7 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت مولوی کو گرفتار کرنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 20:16

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) پنجاب پولیس اوکاڑہ میں معصوم 7 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت مولوی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس قصور میں ننھی زینب اور دیگر کئی بچیوں کو جنسی درندگی کے بعد قتل کر دینے والے قاتلوں کو تو اب تک گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، تاہم اوکاڑہ میں پنجاب پولیس ایک جنسی درندے کو پکڑنے میں کامیاب  ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے معصوم 7 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت مولوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ حافظ عبدالمالک نامی مولوی نے اپنی جماعت کے تمام بچوں کو چھٹی دے کر 7 سالہ طالبہ کو روک لیا اور بعد ازاں اسے جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ درندہ صفت مولوی اس گھناونے کام کے بعد فرار ہوگیا۔ تاہم شکایت موصول ہونے پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور مولوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں