گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پنجاب حکومت نے جو گائیڈ لائن واضح کی ہے ، ڈپٹی کمشنر

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

اوکاڑہ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہاہے کہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پنجاب حکومت نے جو گائیڈ لائن واضح کی ہے کہ اس پر عمل در آمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ، ضلع میں جاری آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، مداخلت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل اوکاڑہ،تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز ،نائب تحصیلدار نوریز ہمایوں ،ریونیو کا عملہ ،بلدیہ کا اینٹی انکروچمنٹ عملہ اور پولیس بھی موجود تھی ،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے ریونیو افسران کو ہدائیت کی کہ ضلع میں جہاں جہاں قابضین نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، پہلے اس کا ریکارڈ چیک کیا جائے، اس کے بعد ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی جائے،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے حجرہ شاہ مقیم میں لاری اڈہ کے قریب قبرستان ،عید گاہ ،جناز گاہ ،مدرسہ ،پبلک پارک سمیت دیگر جگہوں پر ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹس جاری کروائے اور انہیں ہدایت کی کہ اس مہم میں انتظامیہ سے تعاون کیا جائے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں