شجر کاری صدقہ جاریہ ہے ،پیر سید صمام علی شاہ بخاری ودیگرکا تقریب سے خطاب

منگل نومبر 22:25

شجر کاری صدقہ جاریہ ہے ،پیر سید صمام علی شاہ بخاری ودیگرکا تقریب سے ..
اوکاڑہ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنانے کا جو عزم کیا ہے ہم نے اس سلسلہ میں ان کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے اس زمین سے محبت کے رشتوں میں یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے درخت با عث حیات ہیں ان کو ایندھن نہیں بنانا ،ان کی حفاظت کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک صحت مند فضا اور سر سبزو شاداب خوبصورت پاکستان چھوڑ کر جائیں پوری دنیا میں جن ملکوں میں شجر کاری زیادہ ہے وہاں پر لوگوں کی عمریں طویل ہیں آلودگی سے بچنے کا حل صرف یہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں درختوں کی حفاظت کریں اور اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کو شجر کاری کی طرف مائل کریں شجر کاری صدقہ جاریہ ہے اور دین اسلام بھی درختوں کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ،ممبر صوبائی اسمبلی پیر سید صمام علی شاہ بخاری اور ڈپٹی کمشنر مریم خان نے رینالہ خورد میں سر سبزو شاداب پاکستان مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ رینالہ خورد (مغربی )بائی پاس شوکت آباد بائی پاس اور ڈی پی ایس رینالہ خورد کے ساتھ ساتھ تمام مناسب جگہوں پر پودے لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے 25 ہزار پودوں کے بیج عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لئے درختوں کا لگایا جانا ازحد ضروری ہے اور یہ درخت علاقائی مطابقت آب و ہوا اور ماحول کے مطابق ہونے چاہیں اس سلسلہ میں کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ بعد ازاں کمشنر عارف انور بلوچ ،ڈپٹی کمشنر مریم خان اور پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا ۔

اوکاڑہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments