اسلام نے خواتین کو ان کے تما م حقوق فراہم کئے ، اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم

اتوار 9 دسمبر 2018 19:00

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معاشرے خواتین کے جن حقوق کی بات کرتے ہیں دین اسلام میں 1400سال پہلے ہی یہ حقوق خواتین کو دے دئیے تھے اور ہمارے پیارے نبی ﷺ نے پوری دنیا کے لئے زندگی کیسے گزارتے ہیں کا عملی نمونہ پیش کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھریلو تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر دار الامان میں16روزہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن گھروں میں لڑائی جھگڑا ،مار پیٹ اور گھریلو تشدد ہوتا ہے ان گھروں کے بچے یہ سب دیکھ کر تشدد آپیش رویے اختیار کرتے ہیں اور بڑے ہو کر نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وسائل ہوتے ہوئے بھی اپنے گھر کی خواتین پر خرچ نہ کرنا بھی گھریلو تشدد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے حق کی بات کرنا کسی غیر کا ایجنڈا نہیں اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے دین اسلام نے ہر شخص کے حقوق اور فرائض متعین کر دئیے ہیں اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس موضوع پر بات کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں کیونکہ بات کرنے سے ذہن بدلتے ہیں اور لوگوں کو شعور ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں