مسلم لیگ جیلوں ہتھکڑیوں سے گھبرا نے والی نہیں، منیب الحق چودھری

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی منیب الحق چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ جیلوں ہتھکڑیوں سے گھبرا نے والی نہیں ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمرانہ حکومت قائم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور خواجہ برادران گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کر نے والے ہیں اور احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وہ اوکاڑہ میں میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ منور سعید کے ہمراہ اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں