اوکاڑہ، ڈاکوئوں کارپر فائر نگ، گولی لگنے سے نوجوان عابد علی شدید زخمی، سات لاکھ روپے کی نقدی رقم لوٹ کر فرار

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) آتشین اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائر نگ کار سوار زخمی ڈاکوسات لاکھ روپے کی نقدی رقم لوٹ کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نذیر احمد اپنے ساتھی عابد علی کے ہمراہ بینک سے رقم نکلواکر حویلی لکھا روڈ کی طر ف گاڑی پر سوارہوکر جارہے تھے راستہ میں اچانک موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے گاڑی کو رکوانے کیلیئے فائر نگ کردی گولی لگنے سے کار سوار نوجوان عابد علی شدید زخمی ہو گیا ڈاکو گاڑی سے سات لاکھ روپے کی نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے زخمی کو طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں