ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ نا قابل فراموش کردار ادا کیا،محمد شبیر

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) محمد شبیر (ر) ڈائریکٹر ریڈیو فیصل آباد سنٹرنی کہا ہے کہ تعلیم ، انٹرٹینمنٹ ، فروغ ادب سمیت ریڈیو پاکستان نے حالت جنگ ہو یا امن نا قابل فراموش کردار ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی ادارہ شعور کے زیر اہتمام مقامی آڈیٹوریم میں ریڈیو پاکستان لاہور سنٹرکے 81ویں یوم تاسیس کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں چوہدری محمد اظہر چئیرمین بلدیہ ،چوہدری عثمان سعد ، حاجی شہزاد محبو ب ، پروفیسر ریاض خان اینکر پرسن پی ٹی وی ، خورشید جیلانی ڈائریکٹر انفارمیشن ساہیوا ل ڈویژن، محمد ظفر اقبال ڈسٹرکٹ انچارج 1122، ڈاکٹر شمیم الحق ، غلام مصطفی مغل جی ادیب ، مصنف و کالم نگار سلمان احمد قریشی، سینئر صحافی غلام نبی ملک، کالم نگار مظہر رشید ، پروفیسر امین، طارق مجید مغل سٹنگر پی ٹی وی و ریڈیو پاکستان، سینئیر ہدایت کار طارق سہیل، میڈم صائمہ رشید ایڈووکیٹ، پرو فیسر عائشہ سلمان، کوثر جبار انسٹرکٹر نرسنگ سکول ، مس حنا ایڈووکیٹ ، میجر (ر) احمد ، اشفاق پیا،ڈاکٹر آصف سمیت شعبہ ادب ،صحافت اور سماجی شعبہ سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدشبیر (ر) ڈائریکٹرریڈیو پاکستان فیصل آبادسنٹر نے زراعت کے شعبہ کے حوالہ سے ریڈیو کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ اینکر پرسن پروفیسر ریاض احمد خا ن نے ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں کا احاطہ کیا اور شرکا کو اس قومی ادارے کی کاوشوں کے حوالہ سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام میں یوم تاسیس کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں