اوکاڑہ، پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 22 جنوری 2019 20:10

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ پتنگ فروش کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں کیوںکہ یہ لوگ اپنے چند سکوںکی خاطر بے گناہ شہریوںکے قتل کے ذمہ دار ہوتے ہیں، ان سے کسی قسم کی ر عائت نہ کی جائے۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں پتنگ فروشوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈائون میںکامیابی پر کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او ندیم افضال اور تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او جاوید خان نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کے حکم کوعملی جامعہ پہنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی، جس کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر دو پتنگ فروشوںکوگرفتار کرلیا اور ان سے بھاری تعدادمیں پتنگیں اور ایک بڑی تعداد میںدھاتی ڈور قبضہ میں لے لی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ دیگر ایس ایچ اوز او رپولیس افسران بھی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں