اوکاڑہ میں قبر سے پُر اسرار آوازیں، لوگوں کی قبر کُشائی کی کوشش

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبر کُشائی رکوا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 فروری 2019 12:14

اوکاڑہ میں قبر سے پُر اسرار آوازیں، لوگوں کی قبر کُشائی کی کوشش
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) : اوکاڑہ میں قبر سے پُر اسرار آوازوں پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبر سے آنے والی پُراسرار آوازوں کا سراغ لگانے کے لیے اوکاڑہ میں عوام نے قبرکشائی کی کوشش کی۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں اہل علاقہ کی جانب سے چند روز قبل وفات پانے والے نوجوان کی قبرکُشائی کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

دریافت کرنے پر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ قبر سے پُراسرار آوازیں آتی ہیں ، اسی لیے قبر کُشائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ لیکن پولیس اہلکاروں نے معاملے کا علم ہونے پر موقع پر پہنچ کرعلاقہ مکینوں کو قبر کشائی سے روک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیرقبرکُشائی غیرقانونی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے کئی ایسے علاقہ جات ہیں جہاں توہم پرستی ابھی بھی اپنے عروج پر ہے ، یہی وجہ ہے کہ ذرا سی بات پر بھی لوگ توہم پرستی کا شکار ہو کر وسوسے پال لیتے ہیں جس سے صرف خوف و ہراس ہی جنم لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں