بہت جلد ملک میں خوشحالی کادوردورہ ہوگا،صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی شاہ بخاری

بدھ 17 اپریل 2019 23:44

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں غربت کاخاتمہ اور خوشحالی کا ایجنڈہ لے کرآئے ہیں، بہت جلد ملک میں خوشحالی کادوردورہ ہوگا،سابقہ حکومتوں کی طرح جھوٹے وعدے اور طفل تسلیاں نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے ملک کو لیٹروں سے بچائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے راہنماچودھری عبداللہ طاہر کے ہمراہ جانے والے کارکنوں کے ایک فد د سے ملاقات کے دوران کیا،پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہاکہ حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کررہی ہے جس سے براہ راست عوام مستفید ہوسکیں غیرملکی سرمایہ کاروں کو سابقہ حکمران توپاکستان نہ لاسکے وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کر نے کے لئے پاکستان میںلائیں گے غیر ملکی سرمایا کاروں کو ہر قسم کاتحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ خطے میں معاشی قوت بن کر ابھرے جس سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں