مستقبل قریب میں پولیو مرض کا خاتمہ ہو جائے گا ،ڈپٹی کمشنرمریم خاں

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی جانب ہم جس رفتار سے بڑھ رہے ہیں مستقبل قریب میں اس مرض کا انشاء اللہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ سرکاری محکمے حسب سابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی معاونت کے لئے پولیس کی ٹیمیں اور ریونیو سٹاف بھر پور اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعبد المجید ،ڈی ایچ او مہر محمد ارشاد ،ایم ایس صاحبان ،ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ پولیو فری ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں