پولیس کو رشوت دینے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ اپریل 19:15

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) تھانہ ستگھرہ پولیس نے رشوت دینے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ستگھرہ پولیس نے ایک منشیات فروش غلام مصطفی کوگرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی غلام مصطفے کا بھائی غلام مرتضی تھانہ میں آیااور اپنے بھائی پر مقدمہ درج نہ کرنے کے لیے مبلغ دس ہزار رو پے رشوت دی ،ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ ارشد نے دس ہزار رشوت دینے کے الزام میں غلام مرتضی کے خلاف زیر دفعہ 162ت پ مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments