اوکاڑہ،بجلی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے 79افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 21 اپریل 2019 19:40

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) سات دنوں سے بجلی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے 79افراد کے خلاف مقدمہ درج مظاہرین نے دوپولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں پولیس لاٹھی چارج سے ایک شہری کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی واقعات کے مطابق بصیر پورکے نواحی علاقہ اعجاز نگر کی بجلی سات دنوں سے بند تھی جس پر واپڈہ کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج کیااس دورآن مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے پھتراو کیا جس سے دوپولیس اہلکاروں کی وردیاں پھٹ گئیں جبکہ لاٹھی چارج سے ایک اسلم نامی شہری کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی پولیس نے سرکاری املاک کو تقصان پہنچانے پولیس مقابلہ سمیت دیگر دفعات کے تحت 79افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں