ی* زرداری اور نواز تحریک اور احتجاج کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ،چوہدری سرور

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے ہیں ، ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی حالات یہاں تک پہنچے ہیں ، حکومت چٹان کی طرح مضبوط ہے ، حکومت پانچ سال مکمل کر ے گی، گورنر پنجاب

جمعہ 17 مئی 2019 20:36

ی* زرداری اور نواز تحریک اور احتجاج کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ،چوہدری سرور
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز تحریک اور احتجاج کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے ہیں ، ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی حالات یہاں تک پہنچے ہیں ، حکومت چٹان کی طرح مضبوط ہے ، حکومت پانچ سال مکمل کر ے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری ملک سلیم فوجی ، تحریک انصاف کے رہنما ملک عدنان کی قیادت میں گورنر ہائوس میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، سابق حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں آج عوام اور ملک مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشان ہے انہوں نے کہا کہ ملک تباہی اور بربادی کے ذمہ دار نواز اور زرداری ہے ، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال لیں گے ااور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب عوام کو اس بات کا ادراک ہو جائے گا سابق حکمرانوں نے کس کس طرح اس ملک کو لوٹا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں