سپیشل برانچ اورفوڈ اتھارٹی کے چھاپے کیمیکل سے تیار کردہ 23ہزارجعلی بوتلیں برآمد

اتوار 19 مئی 2019 18:10

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء)سپیشل برانچ اورفوڈ اتھارٹی کے چھاپے کیمیکل سے تیار کردہ 23ہزارجعلی بوتلیں برآمد مقدمات درج کرلیے گیے ہیں واقعات کے مطابق سرکل آفیسر سپیشل برانچ دیپالپور اکبر خان نے نفری اور فوڈ اتھارٹی کے ھمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ھوئے زہریلیکیمیکل سے تیار شدہ 23ہزارجعلی بوتلیں برآمد کرلیں اور ملزمان غلام رسول طالب حسین عبدالرزاق کے خلاف مقدمات درج کرلیے گیے ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں