ضلع اوکاڑہ میں عوام کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں،رانامحسن غلام صابر

اتوار 19 مئی 2019 18:10

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانامحسن غلام صابر نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں عوام کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلع میں ایل پی جی ڈیکنٹگ کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی ہدائیت پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانامحسن غلام صابر کی غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والوں ، ویگنوں اور بسوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو موٹر مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے جبکہ غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں