عمران خان سے استعفیٰ لینا کو ئی خالہ جی کا گھر نہیں ،سید صمصام علی بخاری

ملک میں کو ئی معاشی بحران نہیں ،کرپشن کا دیمک لگا ہوا تھا اب اسکا علاج ہو رہا ہے اپوزیشن احتجاجی تحریک کہاں سے شروع کریں گے یہ معلوم نہیں ہے ملک میں مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سے ہو رہی ہے کہ اپوزیشن کا اتحادچوری بچانے کا اتحا د ہے الحمد اللہ پی ٹی آئی کا یہ بیانیہ سچ ثابت ہوا ہے کہ یہ دونوں اندر سے ایک ہیں یہ اپنے لئے اتحاد بنا رہے ہیں یہ ان کا اپنے کرتوتوں کا پھل ہے اپوزیشن احتجاجی تحریک شوق سے چلائیں اسے عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی،صوبائی وزیر اطلاعات

اتوار 19 مئی 2019 21:15

عمران خان سے استعفیٰ لینا کو ئی خالہ جی کا گھر نہیں ،سید صمصام علی بخاری
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) صوبائی وزیراطلاعات و نشریات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ عمران خان سے استعفیٰ لینا کو ئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے ملک میں کو ئی معاشی بحران نہیں ملک کو کرپشن کا دیمک لگا ہوا تھا اب اسکا علاج ہو رہا ہے اپوزیشن احتجاجی تحریک کہاں سے شروع کریں گے یہ معلوم نہیں ہے ان میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کا خزانہ بڑی بے دردی سے لوٹا اپوزیشن کے افطار ڈنرمیں یہ سب لو گ عوام کے لیے نہیں جا رہے ہیں بلکہ نیب کے کیسزز کے لیے جا رہے ہیں جن کا حکومت سے کو ئی تعلق نہیںنے ایک سوال کا جوب دیتے ہو ئے کہا کہ ملک میں مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سے ہو رہی ہے کہ اپوزیشن کا اتحادچوری بچانے کا اتحا د ہے الحمد اللہ پی ٹی آئی کا یہ بیانیہ سچ ثابت ہوا ہے کہ یہ دونوں اندر سے ایک ہیں یہ اپنے لئے اتحاد بنا رہے ہیں یہ ان کا اپنے کرتوتوں کا پھل ہے اپوزیشن احتجاجی تحریک شوق سے چلائیں اسے عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی عوام حقائق جانتے ہیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس فراری کیمپ بنے ہوئے ہیں اور وہاں پانچ ،چھ مفرور رہ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب کے قوانین پچھلے دور میں بنائے گئے اور اب یہ اس پر اعتراض کر رہے ہیں نیب اپنے قوانین پر عملد رآمد کرتا ہے نہ کہ کسی کی خواہش پر، اپوزیشن کے شور مچانے والوں پر منی لانڈرنگ ثابت ہو چکی ہے ۔نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دینے کو تیار ہیںاپوزیشن اگر حکومت کے خلاف تیاری کر رہی ہے تو وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن سب جانتے ہیں کہ منی لانڈرنگ سے بچنے کے لئے ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں کادورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راہنما تحریک انصاف چوہدری عبداللہ طاہر ،میاں عبد الرشید بوٹی،صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ،قمر عباس مغل بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر پیرسید صمصام علی بخاری نے این آر او کے سلسلہ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان کا واضع موقف ہے کہ این آر او کسی کو نہیں دیا جائے گا عدالت نے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

اپوزیشن کرپشن کے دفاع کی تیاری کر رہی ہے پچھلے تین سال کے بلاول اور مریم بی بی کے ایک دوسرے کے بارے میں بیانات سامنے رکھیں اور خصوصاًً مریم بی بی کے چچا شہباز شریف شعلہ بیان کے بیانات نکال کر دیکھیں کہ وہ کس طرح پیٹ پھاڑ کو سڑکوں پر گھسیٹ کر کرپشن کا پیسہ نکالنے کی بات کرتے تھے ۔بلاول بھٹو ذرا یہ بھی بتا دیں کہ ان کا انصاف اور ہے ہمارا انصاف اور ہے اب مسلم لیگ (ن)والے عوام سے معافی تو مانگ لیں کہ وہ پیٹ پھاڑنے نہیں آئے بلکہ سجدہ ریز ہونے آئے ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں سستے رمضان بازاروں پر اعتراض نہیں تھا ان کی نمود و نمائش سے، بڑے بڑے پوسٹر ز سے اعتراض تھا اب اس بازار میں دیکھ لیں وزیر اعظم ،وزیر اعلی کی کوئی تصویر یں نہیں ہیں ہمیں اعتراض یہ کہ ماضی میں سبزیاں اور فروٹ کم نظر آتا تھا شہباز شریف زیادہ نظر آتا تھا ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری نے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔انہوں نے آٹے اور چینی کے سٹالوں پر مرد و خواتین سے رمضان بازارمیں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔انہوں نے اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو ایک کلو کی بجائے دو کلو چینی فراہم کرنے اور سستے رمضان بازاروں میں سبزیوں کے مزید سٹالز بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے تمام سستے رمضان بازاروں پر بہترین انداز میں صارفین کو سہولیات فراہم کر ہے ہیں اور اس کے لئے ڈپٹی کمشنر مریم خاں اوکاڑہ کی کاوش لائق تحسین ہیں ۔

انہوں نے اے سی اوکاڑہ عمر مقبول ،اے سی رینالہ خورد حمزہ نوید کو بہترین انتظامات پر شاباش دی ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی ذاتی دلچسپی ،محنت اور کاوش کی بدولت اوکاڑہ میں سستے رمضان بازاروں کی بدولت سہولت مل رہی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع میں سستے رمضان بازارں کے ذریعے عوامی سہولیات سے متعلق اور احساس رمضان پروگرام کے ذریعے لوگوں کو رمضان گفٹ پیک دیے جانے سے متعلق بھی بتایا ۔

صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری نے سستے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز پر اشیاء کی کوالٹی کو بھی چیک کی اور قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے گائنی وارڈ کا بھی دورہ کیا ۔بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو میں بنائی گئی پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے ضرورت مند افراد میں مخیر حضرات کے تعاون سے احساس پروگرام کے تحت رمضان گفٹ پیک بھی تقسیم کئے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں