اوکاڑہ ،لڑائی جھگڑے کی پانچ مختلف وارداتوں میں تین خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے

اتوار 16 جون 2019 18:35

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) اوکاڑہ میں لڑائی جھگڑے کی پانچ مختلف وارداتوں میں تین خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 40جیڈی کے رہائشی وزیر احمد کی نوجوان بیٹی نصرت بی بی کو ارشد، عمر، احمد اور ذکیہ بی بی نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 21ٹو ایل کے رہائشی محمد رمضان کو جمیل، محمد ارشد، محمد بلال، واجد علی اور محمد بلال وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تیسری واردات میں نواحی قصبہ مرزا پور کے رہائشی محمد لطیف کے والد اللہ دتہ کو علی رضا ، مظہر حسین، کاشف اور عاطف حسین نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ فتیانہ کے رہائشی محمد زمان کی بیوی فریاد بی بی اور اس کے بہنوئی محمد طفیل کو اللہ دتہ ، شرافت علی، قمر السلام وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ دھول گہلا کے رہائشی منصب کی والدہ حنیفاں بی بی کو خادم حسین کو محمد اصغرنے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں