تاجر برادری کی طرف سے ہرتال کا بائیکاٹ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،چوہدری پرویزالٰہی

اتوار 14 جولائی 2019 20:46

غ*اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے ہرتال کا بائیکاٹ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،اس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم درست سمت گامزن ہے،اور عوام کو اب پتہ چلا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے کس نہج پر ملک کو چھوڑا تھا،ہمارے اتحاد کا مقصد عوامی فلاحی ترجیحات ہیں ،پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے دس سالوں میں اربوں روپے کا مقروض کر دیا سابق حکمرانون نے پاکستا ن کو تباہ کرنے کی پر ممکن کو شش کی لیکن اللہ پاک کا خاص کرم تھا کہ پاکستان کا ایک بال بھی بانکہ نہ کر سکے ذاتی مفادات کی خاطراداروں کو تباہ کیا اگر اتنا ہی عوام کا خیال تھا تو اس وقت پالیسیاں بنا تے وقت انکا خیال کیوں نہ رکھا اپنے مفادات کو سامنے نا رکھتے آج ملک کا یہ ہے تو سابق حکمرانو کی کرپشن کی وجہ سے ہے اِن خیالات کا اظہار انھوں نے ملک سرفراز بھٹی،سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ، شاہد بیگ ، چوہدری ذیشان سندھو سمیت دیگر اوکاڑہ کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر یوتھ ونگ پنجاب چوہدری ذوالفقار پپن،جنرل سیکرٹری پنجاب ملک فراز اعوان بھی موجود تھے،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ق کے وزراء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ہماری ترجیحات ہی عوامی ہیں ہم نے ہر دور میں عوام کا ساتھ دیا،اپوزیشن ہو یاں حکومت ہمارے خاندان نے پاکستان کی عوم کے لئے ہی اقدامات کئے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں