پولیس فورس کے اہلکار اور افسران فرض شناسی اور ذ مہ داری سے کام کریں گے،ڈی پی او

پیر 15 جولائی 2019 14:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ جہانز یب نذیر نے کہا ہے کہ پولیس فورس کے اہلکار اور افسران فرض شناسی اور ذ مہ داری سے کام کریں گے تواللہ پاک کی خوشنودی کے ساتھ ساتھ دنیاوی اور محکمانہ عزت بھی ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانز یب نذیر نے کہا ہے کہ پولیس کا اولین فرض شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہماری ذمہ دار ی ہے اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو اختیارات دیے ہیں جوکہ ایک امانت ہیں۔قبل ازیںڈی پی او آفس اوکاڑہ پہنچنے پر اوکاڑہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں