اوکاڑہ، تاجر کوقتل کرنے والابدنام زمانہ ڈکیت پولیس مقابلہ میں مارا گیا،دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

پیر 22 جولائی 2019 15:40

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) حویلی لکھا کے تاجر کو فائر نگ کرکے قتل کرنے والابدنام زمانہ ڈکیت اور سفاک قاتل تنویرعرف تنی کمبوہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق چند روز قبل حویلی لکھا کے تاجرعبدالحمید کو نامعلوم ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی فائر مارکر قتل کردیا تھا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرروزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں اہم مقامات پر سرچ آپریشن اور ناکہ بند ی کی ہدایات جاری کیں ۔

گذشتہ رات اس سلسلہ میں تھانہ حویلی لکھا کی پولیس نزد کھرپہ گشت کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر دوکس نامعلوم ملزمان سوار وں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ملزمان نے موٹرسائیکل بھگا لی جس پر پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان کا ماتاں والا پھاٹک کے قریب پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہو گیا ملزمان نے موٹرسائیکل پھینک کر پولیس پارٹی سیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے کچھ دیر بعد فائرنگ رکی تو پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش کی تو تھوڑے فاصلے پر ایک نامعلوم ڈاکو کی نعش پڑی تھی نعش کے قریب سے ایک عددکلاشنکوف ، معہ 5گولیاںاور موٹرسائیکل بلانمبری برآمد ہوئی جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا نامعلوم ملزم رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت تنویر عرف تنی کمبوہ سکنہ 6.SPکے نام سے ہوئی جو قتل ،ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ جہانز یب نذیر خان نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی دیپالپور سرکل انعام الحق کی سربراہی اور ایس ایچ او حویلی لکھا کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دوسرے نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خا ن نے جواں مردی سے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو سراہا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں