رینالہ خورد،تیز رفتار موٹرسائیکل کو حادثہ ،میاں جاں بحق، بیوی زخمی

اتوار 15 ستمبر 2019 16:35

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگیا میاں جاں بحق بیوی زخمی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔دوسرے واقع میں دریامیں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیاجس کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق قصورروڑ پر حجرہ شاہ مقیم کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر درخت کے ساتھ ٹکراگیا جس سے موٹرسائیکل سوار الیاس سکنہ 25ڈی جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ زخمی ہوگئی۔ ریسکیو1122نے نعش اورزخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلمانکی کے مقام پر ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو نے متوفی کی نعش تلاش کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں