رینالہ خورد،رورل ہیلتھ سینڑ کے عملے کی غفلت ٹی بی کے مریضوں کو ڈیٹ ایکسپائر ادویات دیے جانے کاانکشاف

اتوار 15 ستمبر 2019 16:35

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) رورل ہیلتھ سینڑ کے عملے کی غفلت ٹی بی کے مریضوں کو ڈیٹ ایکسپائر ادویات دیے جانے کاانکشاف ایکسپائر میڈیسن کھانے سے ایک مریض نعیم شوکت کی حالت بگڑ گئی متاثرہ مریض کا اعلی حکام سے کاروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر رینالہ خورد میں ٹی بی ڈاٹ کام پروگرام سے متعلقہ حکام کی غفلت گزشتہ دوماہ سے اپنے علاج معالجہ کیلیے آنیوالے ٹی بی کے مریضوں کو زائدالمعیاد ادویات دینے کے انکشافات منظر عام پر آگیے ہیں زائدالمعیاد ادویات کھانے سے مسلم ٹاون کے رہائشی نعیم شوکت کی حالت بگڑ گئی اور حالت خراب ہونے سے چار پائی کی زینت بن گیا ہے نعیم شوکت کاکہناہے کہ اسے دوماہ سے ڈیٹ ایکسپائر ادویات دی جارہی ہیں جس سے اسکی صحت ٹھیک ہونے کی بجائے انتہائی خراب ہوچکی ہے نعیم شوکت نے وزیر اعلی پنجاب صوبائی وزیر صحت ڈاکڑیاسمین راشد ڈی سی وچیف ایگزیکٹو ہیلتھ اوکاڑہ سے مریضوں کو زائد المعیادادویات دینے والے ذمہ داروں کے خلاف کاورائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں