نجی شاپ سے مضر صحت اشیاکھانے سے شہریوں کی حالت غیر ہوگئی

آرڈر کیے گئیہاٹ ونگز اور نگٹس سے کیڑے برآمد شہری کانجی چکن ہاوس کے خلاف کاروائی کامطالبہ

اتوار ستمبر 16:35

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) نجی شاپ سے مضر صحت اشیاکھانے سے شہریوں کی حالت غیر ہوگئی آرڈر کیے گئے ہاٹ ونگز اور نگٹس سے کیڑے برآمد شہری کانجی چکن ہاوس کے خلاف کاروائی کامطالبہ واقعات کے مطابق فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ لمبی تان کر سوگئی رینالہ خوردشہر اورگردونواح میں ہوٹلوں پر ناقص کھانوں کی فروخت جاری ہے شہری کھاکر بیمار ھونے لگے گذشتہ روز ایک شہری سخی محمد اپنے مہمانوں کے ہمراہ کھاناکھانے کیلیے شہر کے ایک معروف ہوٹل چکن ہاوس گیااور کھانے کیلیے ہاٹ ونگز اور نگٹس آرڈر کیے یہ مذکورہ اشیا کھانے کے دورآن مہمانوں اور میزبان شہری نے بدذائقہ اور بدبومحسوس کی جب شہریوں نے نگٹس کو توڑ کر دیکھا تو ان میں سے کیڑے برآمد ہوئے اور فرائی کیے گیے ہاٹ ونگز کے اندر خون جما ہواتھا اس سے قبل بھی چکن ہاوس کو صفائی کیناقص انتظامات اور اشیاکی ناقص کوالٹی پر مقامی انتظامیہ نے سیل کرتے ہوئے جرمانہ بھی کیاتھا یادرہے کہ مذکورہ چکن ہاوس پر شہریوں کی اکڑیت معیاراورکوالٹی کے لحاظ سے کھانا کھانے کو ترجیی دیتی رہی ہے شہری سخی محمد نے ڈی سی اوکاڑہ اور فوڈ اتھارٹی حکام سے کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments