موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سے بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرسازش ناکام ہورہی ہے،چوہدری سلیم صادق

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سلیم صادق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سے بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرسازش ناکام ہورہی ہے، ہم امن پسندقوم ہیںاورایک ذمہ دارریاست ہونے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری سلیم صادق نے کہاکہ اقوام عالم بھارت کے اقدامات کابطورجائزہ لے مودی سرکاردنیاکے امن کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیںپاکستان نے دنیاکومودی سرکارکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پران کادہشت گردانہ چہرہ بے نقاب کردیاہے ۔

اقوام عالم کوآگے بڑھناہوگااورکشمیریوںپرہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف اقوام متحدہ کے نمائندوںکو چاہیئے کہ کشمیرکی موجودہ صورت حال سے آگاہی حاصل کرکے مسئلہ کشمیرکے حل ہنگامی اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اورپاکستانی قوم ہرصورت حال میںکشمیریوںکے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوںکی آزادی تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں