منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، ڈی پی او اوکاڑہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ منشیات فروش چند سکوں کی خاطر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ نے ضلع بھر میںسماج دشمن عناصر،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مہم چلوائی جسکے نتیجے میں ،ڈی ایس پی دیپالپوررسرکل انعام الحق نے پولیس کو ہدایات جاری کیںاور اسی سلسلہ میں تھانہ بصیر پور پولیس نے کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزم شان جھبیل، تنظیم الحسن ، یاسین سے 30لیٹر شراب معہ چالو بھٹی اور محمد احمد سے ناجائز اسلحہ برآ مد ہوا ۔

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کامیاب کارروائی کرنے پر تھانہ بصیر پور کو شاباش دیتے ہوئے ضلع بھر کے ایس ایچ او زکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں او ر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف بھر پورکارروائیاں جاری رکھیںمنشیات فروش کسی بھی رو رعائت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں