صوبہ کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے، ترجمان محکمہ زراعت اوکاڑہ

پیر 24 فروری 2020 15:35

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے،زرد کنگی سے متاثرہ فصل سے پتوں اور تنے پر چھوٹے زرد دھبے متوازی قطاروں میں واضح ہوتے ہیں جبکہ بھوری کنگی کے بھورے رنگ کے دھبے پتوں کی بالائی سطح پر بے ترتیب پائے جاتے ہیں اسی طرح سیاہ کنگی کے گہرے بھورے دھبے پتوں پر بڑے سائز میں نظر آتے ہیں۔

موسم سرما میں بارشیں اس بیماری کے پھیلنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

سرد موسم میں ہلکی بارش ہوتی رہے تو کنگی کی بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔ کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کنگی کی علامات ظاہرہوتے ہی صرف متاثرہ حصے پر ٹیبوکونازول (Tebuconazole)، پیروپی کونازول (Propiconazole)، ٹرایا ڈیمی فان (Triadimefon)، ٹرائی فلوکسی سٹروبن + ٹیبوکونازول (Trifloxystrobin+ Tebuconazole) پھپھوندی کش زہروں میں سے کسی ایک زہر کا سپرے کریں۔ سپرے گندم کی کٹائی سے 40 دن پہلے بند کردیں۔ بھوری کنگی کے پھیلاؤ کیلئے موزوں ترین درجہ حرارت 20 تا 25، زرد کنگی کیلئے 10 تا 20 اور سیاہ کنگی کیلئے 20 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں