وزیر اعلی پنجاب نے ساہیوال شہر کو موٹر وے سے ملانے کیلئے ایکسپریس وے کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی

جمعرات 27 فروری 2020 17:58

وزیر اعلی پنجاب نے ساہیوال شہر کو موٹر وے سے ملانے کیلئے ایکسپریس وے کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی
اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ساہیوال شہر کو موٹر وے سے ملانے کے لئے ایکسپریس وے کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی ہے جس سے ساہیوال ،پاکپتن اور بہاولنگر اضلاع کے ہزاروں افراد کو بہتر شہری سہولیات دستیاب ہوں گی - ان خیالات کااظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے ڈویڑنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ا جلاس میں آر پی او ہمایو ں بشیر تارڑ کے علاوہ ضلع اوکاڑہ ، ساہیوال اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کے علاوہ سیاسی رہنمائوں ممبر صوبائی اسمبلی نعیم ابراہیم ،محمد فیصل لنگڑیال ،رائومحمد اسلم خاں،چوہدری سلیم صادق ،گلزار سبطین ،شیخ عتیق عمر اور طارق شہزاد نے شرکت کی - کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ ساہیوا ل ڈویژن میں 32ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے 628سکیموں پر کام جاری ہے جن میں 9ارب 70کروڑ روپے سے ضلع اوکاڑہ میں 149سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیںجبکہ 17ارب 10کروڑ روپے سے ضلع ساہیوال میں 305سکیمیں اور 5ارب روپے 90 کروڑ سے ضلع پاکپتن میں 174 سکیمیں مکمل ہونگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل کی بھی نشاندہی کی جس پر کمشنر محمد احسن وحید اور آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ نے انہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی -کمشنر ساہیوال ڈویژن نے مزید کہا کہ 70لاکھ رہائشیوں کے مسائل کا حل اوران کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں -

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں