اوکاڑہ کے قبرستان میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ پکڑاگیا

گورگن 3 سال سے مردہ خواتین کو دفنانے کے بعد گھناؤنا فعل کرنے میں ملوث رہا،رات کے اندھیرے میں مردہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 29 فروری 2020 17:05

اوکاڑہ کے قبرستان میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ پکڑاگیا
اوکاڑہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 فروری 2020ء ) درندگی کی انتہا ہو گئی۔اوکاڑہ میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بچے،بچیوں اور خواتین کے زیادتی کے افسوسناک اور شرمناک واقعات پیش آتے ہیں لیکن اوکاڑہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک شخص جس کی عمر 50 سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہے وہ قبرستان میں دفنائی گئی خواتین کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔

مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے گورگن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم تین سال سے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورگن عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔

مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑاتھا، دوسری جانب قبرستان کے آس پاس کے علاقہ میں موجود افراد نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں میں خوفِ خُدا نہیں رہا، تب ہی تو انسانوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ اہل علاقہ نے قبرستان کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی میت نکال کر اُسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ یہ اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقہ لانڈھی میں موجود ایک قبرستان میں پیش آیا جہاں کچھ نامعلوم افراد نے ایک قبر سے خاتون کی لاش نکالی اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس غلیظ جُرم کا علم ہونے کے باوجود مرحومہ کے لواحقین نے اس حوالے سے کوئی شکایت یا ایف آئی آر درج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں