اوکاڑہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر عبد المجید

ہفتہ 28 مارچ 2020 15:55

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بازاروں میں اپنی آمد ورفت کو انتہائی محدود کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ایک چھوٹے گروہ کا غیر ذمہ دارانہ اور لاابالی پن پر مبنی رویہ ایک بڑی تعداد کو متاثر کر سکتا ہے اس لئے شہری انتہائی ضرورت اور ایمرجنسی کی صورت میں بازار جائیںوگرنہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور حکومت نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے اس پر سختی سے عمل در آمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ہاتھ ملانے ،گلے ملنے سے مکمل اجتناب کریں، وقفے وقفے سے صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں کھانستے اور چھینکتے وقت ٹشو پیپر ،رومال یا اپنی کہنی سے اپنے منہ کو ڈھانپیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام محکمے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں