5 ماہ سے اغوا لڑکی سفاک ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی

پانچ ماہ کے دوران بیٹی کے ساتھ زیادتی کی جاتی رہی،زاہد نے ساتھیوں سمیت 14 سالہ بچی کو 28 اگست کو میری بچی کو اغوا کیا تھا۔ متاثرہ بچی کے والد کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جنوری 2021 12:53

5 ماہ سے اغوا لڑکی سفاک ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں 5 ماہ سے اغوا لڑکی ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی کو پانچ ماہ قبل منڈی احمد آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔اغوا کی گئی لڑکی کے والد نے بتایا کہ زاہد اور اس کے ساتھیوں نے 28 اگست کو میری بچی کو اغوا کیا جس کی عمر 14 سال ہے۔ملزمان نے اغوا کے بعد پانچ ماہ تک بچی کو ایک کمرے میں بند کیے رکھا اور اس دوران اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لڑکی بمشکل 14 سالہ لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور گھر پہنچ گئی ہے۔بیٹی سے زیادتی کے خلاف ملزم زاہد سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب تھانہ کلرسیداں پولیس نے07سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا، ملزمان کے خلاف متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کے داد نے درخواست دی کہ عاصم اس کے پوتے کو ورغلا کر نامعلوم جگہ پر لے گیا، جہاںپرعاصم،بلال اور ایک نامعلوم شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کیا ، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 07سال بچے سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عاصم محمود کوچند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایاکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے، بچوں اورخواتین پر جنسی استحصال اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں