نرخ نامے آویزاں نا کرنے اور ناجائز منافع خوردوکانداروں کے خلاف کریک ڈاوّن،بھاری جرمانے عائد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 اگست 2021 15:29

نرخ نامے آویزاں نا کرنے اور ناجائز منافع خوردوکانداروں کے خلاف کریک ڈاوّن،بھاری جرمانے عائد
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 03 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) حویلی لکھا اور  گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا کوئی بھی دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پھل سبزیاں اؤر انڈے وغیرہ فروخت کرنے کو تیار نہیں تھا  دوکانداروں نے حکومتی ریٹ لسٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔

(جاری ہے)

غیر میعاری پھل اور سبزیوں کا بھی ایک نمبر کا ریٹ لے رہے تھے سپیشل برانچ کی  رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور آصف علی کے احکام پر پرائز کنٹرول مجسٹریٹ عش بہادر نے میونسپل کمیٹی اور چوکی پولیس کے ہمراہ اچانک چھاپے مارکر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی بھاری جرمانے کیے جرمانے جمع نہ کروانے والوں کو حولات بھج دیا  اس موقع پر پرائز کنٹرول مجسٹریٹ عش بہادر نے اردوپوائینٹ  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف جاری ہونے والی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے آور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن پلان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں