سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے ایم ای اے پر سخت پابندیاں،نوٹفکیشن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 اگست 2021 15:38

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 03 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) سی ای او ایجوکیشن مانیٹرنگ افسر کے لیے تمام سکول ہیڈز کو سخت ہدایت جاری سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے ایم ای اے پر سخت پابندیاں ایم ای اے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے 2004 میں قائم کیا گیا تھا ایم ای اے کو سکول وزٹ میں اپنے ساتھ کسی دوسرے فرد کو لانے کی اجازت نہیں ایم ای اے سکول کھلنے کے آدھے گھنٹے بعد سکول وزٹ کرے گا ایم ای اے سکول داخل ہونے کے بعد سیدھا سکول ہیڈ آفیس جاے گا ایم ای اے 15منٹ صرف ریکارڈ چیک کرے گا ایم ای اے سکول کے اوقات کے شروع کے 45منٹ تک کسی بھی کلاس روم میں نہیں جاے گا ایم ای اے سکول میں قلم استمال کرنے کا بھی مجاز نا ہوگا ایم ای اے رجسٹر حاضری یا لاگ بک میں کسی بھی قسم کی تحریر یا اندراج کرنے کا مجاز نہیں ایم ای اے ٹیچرز کی کاونٹنگ کرنے یا شناختی کارڈ نہیں دیکھ سکتا ایم ای اے ہائی سکول میں اجازت کے بغیر کسی بھی ایک کلاس کے طلباء کی گنتی کرے گا ایک سے زائد کلاسز کی گنتی کی اجازت نہیں ایم ای اے وزٹ کے دوران ریفریشمنٹ نہیں کر سکتا ہیڈ ٹیچر کی طرف سے ریفریشمنٹ پیش کرنے کی صورت میں سخت کاروائی ہوگی ایم ای اے ایک رپورٹر کی حیثیت سے سکول داخل ہو گا کوئی کمنٹس یا ہدایت نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں