اوکاڑہ میں بھی یوم شہداء پولیس پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 14:24

اوکاڑہ میں بھی یوم شہداء پولیس پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) یوم شہدائے پولیس پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں ڈی پی او فیصل شہزاد ایس پی انوسٹی گیشن عبداللہ احمد لک اور اے ایس پی کے ہمراہ دیگر پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی ۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کی یادگار پر سلامی پیش کی ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)


 بعد ازاں پولیس شہداء کی فیملیز کو ڈی پی او نے تحائف بھی تقسیم کیے اس حوالے سے  شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے شہدائے پولیس کے جوان اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ملک و قوم اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔  اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔
ترجمان پولیس اوکاڑہ

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں