ایس ایچ اوز سائلین سے نرم اور مثالی رویہ اختیار کریں۔ حوالات میں بند قیدی کی چیخ و پکار پہ ایس ایچ او نوکری سے فارغ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 اگست 2021 12:04

ایس ایچ اوز سائلین سے نرم اور مثالی رویہ اختیار کریں۔ حوالات میں بند قیدی کی چیخ و پکار پہ ایس ایچ او نوکری سے فارغ
حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 05 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) ریجنل پولیس آفیسر  ارسلان ملک نے مختلف تھانوں چورستہ میاں خاں،بصیرپور اور حویلی لکھا کا دورہ کیا اس اور تھانوں کے ریکارڈ،صفائ ستھرائ، فرنٹ ڈیسک،بیرک اور حوالاتیوں کو چیک کرنے  سمیت تھانوں میں آئے سائلین سے بات چیت کی
تھانہ حویلی لکھا وزٹ کے موقع پہ آر پی او نے میاں بیوی کے اندھے قتل کے مقدمہ زیر دفعہ 302میں زیرحراست مقتول کے بڑے بھائ کی چیخ و پکار کا فوری  نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او حویلی لکھا رانا امین کو معطل کردیا  اس موقع پہ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز تھانوں میں آئے سائلین سے نہایت نرم اور مثالی شفیقانہ رویہ اور لب و لہجہ اختیار کریں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون شکن عناصر سے کسی قسم کی کوئ رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں