چور خاتون کا پرس لے اڑا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 ستمبر 2021 12:46

چور خاتون کا پرس لے اڑا
حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 03 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) ٹئ ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا میں مریضہ کا پرس چوری ہو گیا مسمات ثمینہ بی بی اپنی والدہ کو چیک کروانے کے سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال آئی مریضہ کو چیک کروانے کے دوران ثمینہ بی بی نے اپنا پرس سائیڈ پر رکھا جس کو نامعلوم شخص نے چوری کر لیا چوری شدہ پرس میں خاتون کے طلائی زیور کے جمکے ،انگوٹھی ،نتلی اور موبائل فون تھا جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اردوپوائینٹ نے حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں