لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کی جاتی رہی

ملزمان کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان کی طرف سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 ستمبر 2021 11:59

لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کی جاتی رہی
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2021ء) : نواحی قصبہ کوہلہ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور جاتے ہوئے نوجوان لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے۔ لڑکی کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ‌میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں لڑکی کے اغوا کے بعد زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

شہر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ سے لڑکی کو اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کار سوار ملزمان علی حسن،عمران اور اس کے ساتھی 6 ستمبر کو گھر میں داخل ہوئے ، گھر سے طلائی زیورات، نقدی لوٹنے کے ساتھ لڑکی کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔ مزاحمت پر ملزمان کی طرف سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی گئی جبکہ ملزمان نے لڑکی سے زبردستی دستاویزات پر انگوٹھے بھی لگوائے۔

(جاری ہے)

راوی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز چنیوٹ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ضلع چنیوٹ کے بھوانہ سرکل میں بدفعلی کا بڑا خوفناک واقعہ سامنے آ گیا، بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں دس سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ سترہ افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا موضع سلیمان میں باسط نواز کا والد دو سال قبل فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے گزشتہ شام تقریباً بوقت سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی، بتایا گیا ہے کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے تا حال پولیس درندہ صفت گروہ میں سے کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں