علی محمد خان کی کھلی کچہری ،مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے

سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک ہوئے ہیں، وزیر مملکت کی گفتگو

پیر 31 جنوری 2022 16:30

علی محمد خان کی کھلی کچہری ،مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے
شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پبلک ڈے کے موقع پر اپنے حجرے واقع ہاتھیان شیرگڑھ میں کھلی کچہری منعقد کی مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر این اے 22 پی کے 48 ,54 ،55 مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود اور لوگوں نے اپنے علاقوں کے مسائل وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کے ساتھ ڈسکس کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کی درخواست کی وفاقی وزیر مملکت نے اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران کو فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے فون کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔

آئے ہوئے وفود میں لوگوں نے بجلی لوڈشیڈنگ سوئی گیس کی فراہمی گلی کوچوں اور سڑکوں کی پختگی کے حوالے سے مسائل وفاقی وزیر مملکت کے ساتھ ڈسکس کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم سیاست نہیں عوام کی بلا تفریق خدمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں نے دن رات ایک کرکے عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھانے کیلئے کوشاں ہوں ،انہوں نے کہا کہ این اے 22 صوبہ خیبر پختونخواہ کا دور دراز اور پسماندہ حلقہ ہے اور یہاں کے باشندوں کے ان گنت مسائل اور مشکلات ہیں ان مسائل کے حل کیلئے میں نے دن رات ایک کرکے کام کر رہا ہوں اپنے حلقے نیابت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے اور اپنے حلقے کو ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا ،اپنے حلقے کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے مہنگائی کی یہ لہر عارضی ہے بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک ہوئے ہیں پی ڈی ایم کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو گئی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں