اوکاڑہ،حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل، بیٹی ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلی

ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 25 مارچ 2025 16:11

اوکاڑہ،حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل، بیٹی ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلی
اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 مارچ 2025)پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل،بیٹی ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلی، تھانہ دیپالپور پولیس نے 72 گھنٹے کے اندر قتل ٹریس کر کے ملزمہ کو گرفتارکرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی اواوکاڑہ کا کہنا ہے ٹھوس شہادت اورمربوط چلان مرتب کر کےملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا۔ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی گجرات کے نواحی گاو¿ں میں ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیاتھا۔

ماں کی جانب سے ناشتہ دینے میں تاخیر پر ناخلف بیٹا مشتعل ہوگیا تھااوراس نے اپنی ماں کے سر پر آہنی سلاخ دے ماری تھی جس کے نتیجے میںبزرگ روزے دار خاتون موقع پر دم توڑ گئیں تھیں۔بتایاگیا تھا کہ افسوسناک واقع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مراریاں گاوں میں پیش آیاتھا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر ناشتہ دینے میں تاخیر پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیا تھا۔

ملزم کے خلاف اس کے بھائی فرمان علی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔پولیس کاکہنا تھاکہ عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو ناشتہ بنانے کو کہا تھا، تاہم ماں نے کہا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہیں اس لئے وہ کچھ تھوڑا صبر کرے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا تھااور خاتون کو لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں