حویلی لکھا ‘ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر کو ہلاک کرنے والے دو ڈاکوئوں میں سے ایک پولیس مقابلہ میں مارا گیا

پیر 22 جولائی 2019 13:56

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر کو ہلاک کرنے والے دو ڈاکوئوں میں سے ایک پولیس مقابلہ میں مارا گیا‘انجمن تاجران اور مقامی لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین،ہلاک ہونے والا ڈاکو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پھاٹک ماتاں والا پہ ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹ رہا تھا کہ پولیس سے سامنا ہوگیا ،کراس فائرنگ میں ڈاکو ہلاک۔

(جاری ہے)

چند روز قبل دوران ڈکیتی کی واردات مقامی تاجر حاجی عبدلحمید کو فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک ڈاکوو،ْں میں سے ایک پولیس مقابلے کے دوران اپنے انجام کو پہنچ گیا،مقامی پولیس ایس،ایچ،او ریاض الدین گجر کی سربراہی میں معمول کے گشت پہ تھی کہ اطلاع ملی پھاٹک ماتاں والا پہ نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں پولیس کو دیکھتے ہی نامعلوم ڈاکوو،ْں نے پولیس پہ فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے پولیس مصروف ہے پولیس مقابلہ میں ،،پار،، ہونے والے ڈاکو کو مقامی لوگوں نے چند روز قبل پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر کو ہلاک کرنے والی سی ،سی ،ٹی ،وی فوٹیج سے پہچانتے ہوئے بتایا کہ یہ وہی ڈاکو ہے جو سی،سی، ٹی ،وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا،فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے شہید تاجر کے اہل خانہ نے ،،جہان پاکستان ،،سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی پولیس انجمن تاجران سمیت فرداً فرادً ہر اُس شخص کے مشکور ہیں جس نے دوکھ کی گھڑی اُن کا ساتھ دیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں