حویلی لکھا‘ہمیشہ سے جمہوری عمل کی بالادستی کی حمایت کرتے رہے ہیں

جمعرات 19 جولائی 2018 14:00

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ہمیشہ سے جمہوری عمل کی بالادستی کی حمایت کرتے رہے ہیں،شفاف انتخابات کے انعقاد پہ اعتراض نہیں مگر اکثر تنازعات کا شکار سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پاک دامن کیسے ہوگئیں یہ سوال جواب طلب ہے وقار فرید خان جگنو۔

(جاری ہے)

معروف تجزیہ کار سیاسی ،سماجی، فلاحی اور صحافتی شخصیت وقار فرید خان جگنوکا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے جمہوری عمل کی بالادستی اور شفافیت کی حمایت کرتے رہے تاہم موجودہ سیاسی تناظر میں انہیں خدشات لاحق ہیں ، وقار فرید جگنو نے کہا کہ انہیں عام انتخابات کی شفافیت پہ کوئی شک نہیں مگر وہ سیاسی شخصیات جو مختلف تنازعات کا شکار رہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے ساتھ ہی پاک دامن کیسے ہوگئیں یہ سوال توجہ اور جواب چاہتاہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں