حجرہ شاہ مقیم میں ایک شخص نے گھریلو ناچاکی پر چھریاں مار کر خودکشی کر لی

منگل 25 ستمبر 2018 14:28

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) حجرہ شاہ مقیم میں ایک شخص نے گھریلو ناچاکی پر چھریاں مار کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں نئی آبادی سہتی کے رہائشی تقریباً 35سالہ مشتاق نامی شخص نے مبینہ طور پر خود کو چھریاں مار کر خود کشی کر لی جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،این این آئی کے مطابق مشتاق تین بچوں کا باپ بتایا گیا ہے جو لاہور میں شیروانی بنانے کا کام کرتا تھا،تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ڈیوٹی اہلکار نے بتایا اطلاع ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں