ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ کے گرلز کالج سیکشن میںانٹر ہائوس مقابلہ حسن قرات اورنعت خوانی کا اہتمام کیاگیا

بدھ 26 ستمبر 2018 14:17

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ کے گرلز کالج سیکشن میںانٹر ہائوس مقابلہ حسن قرات اورنعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ججز کے فیصلہ کے مطابق فاطمةالزھراء ہائوس کی طرف سے مقابلہ حسن قرات میں حصہ لینے والی طالبات ماریہ سحرکوفرسٹ اور عریبہ قیوم سیکنڈ جبکہ عائشہ صدیقہ ہائوس کی دو طالبات سماء احمد اور ہانیہ آصف کو تھرڈ اور مقابلہ نعت خوانی میں فاطمةالزھراء ہائوس کی زرمین کاشف فرسٹ، آمنہ احمد، رامین فاطمہ سیکنڈاور مسفرہ مدثرکو تھرڈ انعام کی حقدار قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق۔ڈی پی ایس کالج کی سیکشن ہیڈ مسز مرینہ بلال کی ہدایات پر صادق ہال میں منعقد ہونے والے انٹر ہائوس مقابلہ حسن قرات میں عائشہ صدیقہ ہائوس کی طر ف سے سماء احمد، ہانیہ آصف، منزہ تحریم اور حفصہ زشمہ جبکہ انٹر ہائوس مقابلہ نعت خوانی کیلئے آمنہ احمد،سندس عالمگیر،آمنہ علی اورمناحل خالد نے حصہ لیااسی طرح انٹر ہائوس مقابلہ حسن قرات کے لئے فاطمةالزھراء ہائوس کی طرف سے لامیہ محمود،ماریہ سحر،عریبہ قیوم اورمغازیہ حسن جبکہ انٹر ہائوس مقابلہ نعت خوانی میں افضال فاطمہ، رامین فاطمہ، مسفرہ مدثر اور زرمین کاشف نے حصہ لیااور کمپیئرنگ کے فرائض علیزہ وسیم اور مشائم نے ادا کئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ انٹر ہائوس مقابلہ جات کے لئے ججز کے فرائض قاری وسیم عباس، قاری محمد اکرم اور قاری غلام حسین نے ادا کئے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی پی ایس کالج کے پرنسپل کیپٹن( ریٹائرڈ) ابرار اجمل نے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ آنے والی طالبات کو نقدانعام، سرٹیفکیٹس اور اسلامی کتابوں سے نوازا ۔ان مقابلہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عائشہ صدیقہ ہائوس کی انچارج شاہدہ الماس اور فاطمةالزھراء ہائوس کی انچارج شہلا شریف نے طالبات کو تربیت دی ۔

مہمان خصوصی نے مجموعی طور پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر فاطمةالزھراء ہائوس کی انچارج شہلا شریف اور طالبات کو انٹر ہائوس مقابلہ جات کی کامیابی پر ٹرافیوں سے نوازااور انٹرہائوس مقابلہ حسن قرات اور نعت کے انعقاد پرسکول انتظامیہ کو سراہا ۔ اس پر وقار تقریب میں سکول سیکشن ہیڈ عبدالرئوف ،نصرت سلطانہ، عظمیٰ رشید،عکاشہ ارم،مس ثمرین دیگر سٹاف اور طالبات نے شرکت کی-

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں