حجرہ شاہ مقیم میں غیرت کے نام دو افراد قتل‘علاقے میں کہرام برپا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:52

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) حجرہ شاہ مقیم میں غیرت کے نام دو افراد قتل ،اکر م نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کے بھائیوں نے ڈنڈے اور ہتھوڑوں کے وار کر کے اکر م کو بھی قتل کر دیا،تیرہ سال قبل بھی اکرم نے مرتضیٰ کے بھائی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں وساویوالہ میں گزشتہ روز صبح سویرے دو افراد کے قتل ہونے سے علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ چالیس سالہ اکرم نے اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیس سالہ مرتضیٰ نامی نوجوان کو تلخ کلامی کے بعد گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جسکا پتہ چلنے پر مقتول مرتضیٰ کے بھائیوں نے مبینہ طور پر اکر م پر ہلہ بول دیا اور اسے ڈنڈوں اور ہتھوڑوں کے وار کر کے اسکا سر کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،ذرائع نے این این آئی کو یہ بھی بتایا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو فائر مار کر قتل کیا ،اہل علاقہ کے مطابق اکر م وٹو نے تیرہ سال قبل مرتضی کے بھائی رمضان کو بھی عورت کی وجہ سے قتل کیا اور جیل چلا گیا جہاں سے اب تین ماہ قبل رہا ہو کر آیا تھا اور گزشتہ روز مرتضیٰ سے آمنا سامنااور گالم گلوچ ہوا جس کی وجہ سے طیش میں آکر پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ ہوئی اور دوافراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،تھانہ حویلی لکھا پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ،دو انسانی جانوں کے ضیاع سے علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں