بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ کاشی ساتھیوں سمیت گرفتا ر

خطرناک ہتھیار، کثیر تعداد میںموبائل فونز، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ،موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کاشف عرف کاشی کو ساتھیوں سمیت گرفتا ر کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے خطرناک ہتھیار، کثیر تعداد میںموبائل فونز، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ،موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمدکر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمدشاکرنے دیپالپور سرکل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور محمد انعام الحق چودھری کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا خطرنا ک ڈکیتوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے اور عوام النا س کے لیے کرائم فری ماحول پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گاجس پر ڈی ایس پی دیپالپور کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک محمد طارق پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ڈی ایس پی محمد انعام الحق چودھری کی ہدایت پر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے نتیجہ میں کاشف عرف کاشی گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا کاشف عرف کاشی گینگ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں