اوکاڑہ، پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، تین رنگے ہاتھوںگرفتار، بھاری مقدار میں شراب، چالو بھٹیاں و سامان قبضہ میں لے لی

جمعرات 20 جون 2019 16:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اوکاڑہ پولیس نے تین مبینہ بدنام زمانہ شراب فروش احمد رضا، محمد شفاء اور نواز ش علی کورنگے ہاتھوں حراست میں لیتے ہوئے 69 لیٹر اور بمعہ دو عدد چالو بھٹیاں و سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہرا سماعیل نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کے سخت ا حکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش ایک ناسور کی طر ح ہیں یہ ناسور چند سکوں کی خاطر ہمار ی آنے والی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں منشیات فروشی پر زیرو ٹالرنس ہوگا جولوگ منشیات کا مکروہ دھندہ کررہے ہیں انہیں حوالات کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے، جس پر تھانہ چورستہ میاں خاں پولیس نے عملدر آمدکرتے ہوئے تھانہ چورستہ میاں خاں میں کامیاب کریک ڈائون کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار69 لیٹر اور بمعہ دو عددچالو بھٹیاںو سامان برآمد کر لیا۔

ڈی پی اواطہرا سماعیل نے کامیاب کارروائی کرنے پر ا یس ڈی پی اودیپالپور انعام الحق اور پوری ٹیم کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں