بانڈی عطائی خان میں سانپ کے کاٹنے سے دوسری جماعت کا 10 سالہ طالب علم طلحہ ایاز جاںبحق ہو گیا

ہفتہ جون 14:50

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) بانڈی عطائی خان میں سانپ کے کاٹنے سے دوسری جماعت کا 10 سالہ طالب علم طلحہ ایاز جاںبحق ہو گیا، بچہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ زیریلے سانپ نے ڈس لیا جو ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بانڈی عطائی خان کے گائوں دلہ بانڈی کا رہائشی 10 سالہ طلحہ ایاز ولد محمد ایاز گذشتہ شام اپنے گھر میں کھیل رہا تھا کہ قریب کے کھیت سے داخل ہونے والے زیریلے سانپ نے ڈس لیا، بچہ کے شور پر گھر میں موجود افراد نے تشویش ناک حالت میں بچہ کو حویلیاں کی نجی ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچہ کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

بچہ کا والد سکول ٹیچر ہے جبکہ طلحہ اپنے والدین کا اکلوتا بچہ تھا۔ بچہ کے انتقال پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔ متوفی طلحہ کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments