ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل انعام الحق کی قیادت میں پولیس کا سرچ آپریشن

اسلحہ ، شراب کی برآمدگی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر درجنوں ملزمان گرفتار

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 20 اگست 2019 14:55

ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل انعام الحق کی قیادت میں پولیس کا سرچ آپریشن
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل انعام الحق کی قیادت میں پولیس کا سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر21ملزمان گرفتارکرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب برآمد کرلی جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر آٹھ ملزمان بھی گرفتار کرلیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل انعام الحق کی زیر نگرانی دیپالپور سرکل پولیس نے گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد کو زیر حراست لیا جنہوں نے مختلف قوانین کی خلاف ورزی کی تھی سرکل پولیس نے مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان عبدالطیف، امجد، اکرام، عبدالستار، صداقت، علی عون، حسنین، علی رضا، ناصر، شبیر، عدنان، احمد حسن او رمشتاق کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے تین کلاشنکوفیں،دو بندوقیں چھ پسٹل اور پنتالیس لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ ملزمان ارشد، عبدا لمجید، افتخار، راضون، شمشیر، طفیل، کفایت اللہ اور اشرف کو گرفتار کیاڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے دیپالپور سرکل کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوانین کی عملداری سے جہاں دہشت گردی کے واقعات آخری سانسیں لے رہے ہیں وہاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا بھی تنگ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کسی رو رعائیت کے مستحق نہیں انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تا کہ معاشرے میں جرائم کی روک تھام ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں