اوکاڑہ پولیس کی شاندار کارروائی، درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے بتایا کہ اسلم چکری گینگ کے سرغنہ سمیت دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 14:10

اوکاڑہ پولیس کی شاندار کارروائی، درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ ڈکیتی کی واردتوں میں زیروٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے۔ ایسے واقعات سے لو گ عدم تحفظ کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ ڈاکووٴں کی گرفتار ی پولیس افسران اور ملازمین کی اچھی کارکردگی کا ایک ثبوت ہے۔ یہ بات انہو ں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق اسلم چکری ڈکیت گینگ مختلف شاہراہوں پر سرگرم تھا جس کے خلاف کارروائی کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل ضیاء الحق کی نگرانی میں تھانہ صد رپولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر مقامی پولیس نے چک28/2L میں چھاپہ مارکر ڈکیت گینگ کے سرغنہ اسلم چکری سمیت اس کے دو ساتھیوں اشرف عرف چوہا اور صابر کو گرفتار کرلیا جبکہ گینگ کے دو ارکان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل د ی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، دوران واردات چھینی گئیں تین عدد موٹرسائیکلز اور ایک کار برآمد کی گئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نے کامیاب کارروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں