اوکاڑہ: ایوان عدل لاہور کے باہر سے اغوا ہونے والی لڑکی اوکاڑہ بائی پاس سے برآمد

رضیہ نامی لڑکی کو ملزمان نے 4ستمبر کو لاہور سے اغوا کیا تھا ،اسے مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 19 ستمبر 2019 16:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ایوان عدل لاہور کے باہر سے اغوا ہونے والی لڑکی اوکاڑہ بائی پاس سے برآمدہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رضیہ نامی لڑکی کو ملزمان نے 4ستمبر کو لاہور سے اغوا کیا تھا ،جو اسے مختلف مقامات پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ لڑکی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ لاہور میں درج تھی۔

ملزمان لڑکی کو اوکاڑہ بائی پاس پر بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ چار ملزمان زیادتی کرتے رہے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف جگہوں پر لے جاتے رہے۔ ریسکیو 1122کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سول کوٹ ایوان عدل لاہور کے باہر سے اغوا ہونے والی خاتون کو ملزمان بیہوشی کی حالت میں اوکاڑہ بائی پاس پر رات کی تاریکی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بیہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کی منتقل کر دیا جہاں پر خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ ملزمان اسے لاہور سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ڈی ایس پی صدر اوکاڑہ ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے کہا کہ ان کے مقدمات لاہور میں چل رہے ہیں۔ ہم نے لاہور پولیس کو اطلاع کر دی ہے اس کیس کی مزید انکوائری لاہور میں ہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں